اردن25ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)اردن کے معروف مصنف ناہض حتر کو ایک مسلح حملہ آور نے گولی مار کر ہلاک کر دیا ہے۔ اس مصنف کو ایک عدالت کے باہرقتل کیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ حتر توہینِ اسلام سے متعلق ایک کارٹون پھیلانے کے الزام سے متعلق خود پر چلنے والے مقدمے کے سلسلے میں عدالت گئے تھے۔ حکام کے مطابق حملہ آور نے حتر کو تین گولیاں ماریں، جب کہ اس حملہ آور کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔